حیدرآباد۔23۔جنوری (اعتماد نیوز)آج اسمبلی اجلاس میں تلنگانہ بل پر مباحث
جاری ہیں۔ اجلاس کے آعاز کے بعد وائی ایس آر کانگریس کے ارکان نے اس بل پر
ووٹنگ سے متعلق وضاحت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔ جسکی وجہ سے
اجلاس کو 15منٹ کے لئے ملتوی کر دیا گیا۔ دو بارہ اجلاس کے آغاز کے بعد رکن
اسمبلی
وجئے پرساد نے بل پر مباحث میں حصہ لیا۔ اسپیکر اسمبلی این منوہر
نے ارکان کو مشورہ دیا کہ اس بل پر مباحث کے لئے مدت بہت کم ہے۔ جسکی وجہ
سے فی رکن کو 3-4منٹ تک ہی وقت دیا جا سکتا ہے۔ تلنگانہ کے بعض ارکاان
اسمبلی نے وزیر اعلی این کرن کمار ریڈی کی جانب سے کل اسمبلی اجلاس میں
مخالف تلنگانہ تقریر پر احتجاج بھی کیا۔